: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 14 نومبر (یو این آئی) کا نگریس صدر ملکار جن کھڑگے ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈر ا نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کے 135 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے کہا، ہندوستان کو صفر سے
چوٹی تک پہنچانے والے ، جدید ہندوستان کے معمار ، ہندوستان کو سائنسی، اقتصادی، صنعتی اور مختلف شعبوں میں ترقی پذیر بنانے والے ، ملک کو مسلسل تنوع میں اتحاد کا پیغام دینے والے، جمہوریت کے نڈر محافظ اور ہمارے لئے تحریک کا ذریعہ ، ہند کے جواہر کے 135 ویں یوم پیدائش پر ، ہم ملک کے لیے ان کی بے مثال شراکت کو یاد کرتے ہیں۔