نئی دہلی ، 19 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار میں دلتوں کے گھروں کو جلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے مسٹر کھڑگے نے کہا ” بہار کے نوادہ میں مہادلت ٹولہ پر غنڈوں کی دہشت این ڈی اے کی ڈبل انجن والی حکومت کے جنگل راج کا ایک اور ثبوت ہے۔
یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ تقریباً 100 دلتوں کے گھروں کو آگ لگادی گئی ، فائرنگ کی گئی
اور رات کے اندھیرے میں غریب خاندانوں کا سب کچھ چھین لیا گیا۔ دلتوں اور پسماندہ لوگوں کے تئیں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی سماج دشمن عناصر کی انتہائی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور حوصلہ افزائی اب اپنے عروج پر ہے۔
انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیر اعظم مودی جی ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں ، نتیش جی اقتدار کے لالچ میں لاپر واہ ہیں اور این ڈی اے کی اتحادی پارٹیاں بھی لب ہلانے کو تیار نہیں ہیں۔