the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ڈھاکہ 20 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی اچانک طبیعت خراب ہونے اورعلاج کے لیے انہیں بیرون ملک لے جانے کے مطالبے کے تعلق سے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ دئے جانے کی وارننگ سے ملک کی سیاست کاپاراگرم ہو گیا ہے۔ .
بدعنوانی کے الزام میں جیل کی سزا کاٹ رہیں محترمہ ضیاء اس وقت بیمار ہیں اور دارالحکومت ڈھاکہ کے ایور کیئر اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی شمیم ​​اسکندر نے انہیں بہتر علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر



نے کہا ہے کہ محترمہ ضیاء موت کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سابق وزیراعظم کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دینے کی التجا کی ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد میں شامل 20 جماعتوں نے بھی یہ درخواست کی ہے۔
محترمہ ضیاء کو بیرون ملک نہ بھیجنے کی صورت میں استعفیٰ دینے کی دھمکی دینے والے اراکین اسمبلی نے کہا کہ بی این پی صدرکے ساتھ اگرکچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی اوروہ پارلیمنٹ سے باہر آجائیں گے۔ ممبران پارلیمنٹ کا کہناہے کہ آرٹیکل 401 کے مطابق حکومت چاہے تو کسی کو رہا کرسکتی ہے یا اسے علاج کے لئے بیرون ملک بھیج سکتی ہے یا اس کی سزامعاف کی جاسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.