the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کننور : کیرالہ کے کننور ضلع کا ایک نوجوان ملک شام میں مارا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان داعش میں شامل ہوگیا تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ آبائی طور پر کننور ضلع کے کلا پٹینم کا رہنے والے عبد المناف (30) کی گزشتہ سال نومبر میں موت ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق شام میں رہ رہے اس کے ایک دوست نے 17 جنوری کو ٹیلی گرام میسینجر ایپ کے ذریعہ اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔

ڈی سی پی پی پی سدانند نے بتایا کہ شام میں



نومبر 2017 میں ہوئی لڑائی میں عبد المناف کے مارے جانے کی خبر صحیح ہے ۔ یہ خبر شام میں داعش کے لئے لڑنے والے اس کے دوست قیوم نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں کننور ضلع سے تقریبا 15 لوگ دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہوئے ہیں ۔ سدا نند نے بتایا کہ ان میں سے عبد المناف سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دیگر پانچ کو گرفتار کرکے جانچ کیلئے این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باقی چار شام میں ہی رہ کر آئی ایس کیلئے لڑ رہے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.