نئی دہلی، 28 جولائی :- دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے کئی الزامات میں گھیرنے والے سابق وزیر کپل مشرا نے آج ان پرمرکزی حکومت کےایک وزیر سے ملنے کا الزام لگایا۔
كراول نگر سے پارٹی کے معطل رکن اسمبلی مسٹر مشرا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "وزیر اعلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر لیڈر سے جو مرکزی حکومت میں وزیر بھی ہیں، ملاقات کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اب وہ برے الفاظ استعمال نہیں کریں گے. " مسٹر مشرا نے یہ دعوی کیا کہ مسٹر کیجریوال نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے مجرمانہ ہتک عزت کیس میں تحریری طور پر معافی مانگیں گے۔
واضح رہے کہ مسٹر جیٹلی نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد مسٹر کیجریوال سمیت آپ پارٹی کے چھ رہنماؤں پر 10 کروڑ روپے کا مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔