نئی دہلی،19 مئی ( یواین آئی) کورونا وائرس کے سنگاپور ویرینٔٹ کے حوالہ سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ٹوئٹ سے ناراض سنگاپور کو آج ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ کووڈ کے ویریئنٹ اور شہری ہوا بازی کی پالیسی کے بارے میں باضابطہ طور پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کچھ بھی کہنے کے اہل نہیں ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ٹوئٹر پر مطلع کیا کہ
سنگاپور حکومت نے ہندوستان کے ہائی کمشنر پی کمار کو طلب کیا اور دہلی کے وزیر اعلی کجریوال کے اس ٹویٹ پر سخت اعتراض کیا جس میں انہوں نے سنگاپور ویریئنٹ کے بارے میں بات کہی ہے۔
باگچی نے کہا کہ ہائی کمشنر نے سنگاپور حکومت کو بتایا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کووڈ کی مختلف اقسام اور شہری ہوا بازی کی پالیسی کے بارے میں باضابطہ طور پرکچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔