نئی دہلی ، 20 جولائی (یواین آئی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے پیر کے روز دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلادیکشٹ کو ان کی پہلی برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔
کجریوال نے مسز دیکشت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’دہلی کی سابق وزیر اعلی
مسز شیلا دکشت کو ان کی برسی پر خراج تحسین پیش ہے‘‘۔
مسز دیکشت 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیر اعلی تھیں۔ 2010 میں ان کی سربراہی میں قومی دارالحکومت میں 3 سے 14 اکتوبر تک 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یواین آئی،اظ