نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے دہلی میں ہوئے تشدد کے ساتھ ہی قومی راجدھانی کی ترقی اورکرونا وائرس کے خطروں سے نمٹنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔
مسٹر کیجری وال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مسٹر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد منگل کو نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئےپر تشدد واقعات پر ان کی مسٹر مودی سے سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہےکہ مستقبل میں راجدھانی میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ مسٹر مودی نے ان کے اس درخواست پر اپنی رضامندی کا اظہار
کیا ہے۔ مسٹر کیجری وال نے وزیراعظم سے تشدد کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اتوار کی شام کو دہلی میں ہوئے تشدد کے سلسلے جس قسم کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں وہ تکلیف دہ ہیں لیکن اس پر دہلی پولس کی جانب سے جس طرح ردعمل سامنے آیا وہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطروں سے نمٹنے کے لئے بھی وزیراعظم سے بات چیت ہوئی کیونکہ دہلی میں اس کے ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے دہلی میں پانچ سالہ ترقی کے لئے مسٹر مودی سے تعاون کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔