the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،14فروری(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 16فروری کو ہونے والے اپنے وزیراعلی عہدے کے حلف برداری پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ مسٹر مودی کوحلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کےلئے خط بھیجا گیاہے۔
مسٹر کیجریوال اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف لیں گے۔آپ نے دہلی کے سبھی سات ارکان پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے منتخب آٹھ ارکان اسمبلی کو بھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
اس کے علاوہ دہلی سے سات بی جےپی



ارکان پارلیمنٹ کو بھی بلایاگیاہے۔ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وزیراعظم حلاف برداری مٰں شامل ہوں گے یا نہیں۔غورکرنے والی بات ہے کہ مسٹر مودی 16فروری کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں رہیں گے۔وہاں وارانسی کو تقریباً 1700کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے دلی کے عوام سے بڑی تعداد میں حلف برداری پروگرام میں آنے کی اپیل کی ہے۔دہلی اسمبی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت ملی ہے جس میں پارٹی نے 70میں سے 62سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔مسٹر کیجریوال کی وزیراعلی کے طورپر یہ مسلسل تیسری مدت کار ہوگی۔سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67سیٹیں حاصل کی تھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.