نئی دہلی/24جنوری(ایجنسی) متعدد ریاستوں کی طرف سے فلم 'پدماوت' کی ریلیز کرنے سے سکیورٹی کے خدشات ظاہر کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج یہ کہہ کر مرکز کی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہ جب وہ ایک فلم کو بحفاظت ریلیز کرکے اس کو چلا نہیں سکتی ہے، تو اس سے ملک میں سرمایہ کاری لانے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مسٹر کیجریوال نے ٹوئیٹر پر کہا کہ "اگر تمام ریاستی حکومتیں، مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ ساتھ مل کر بھی ایک فلم کو سلامتی سے ریلیز کرکے نہيں چلاسکتے ہیں، تو ہم ایسے حکومت سے ملک میں سرمایہ کاری کرانےکی توقع کیسے کرسکتے ہيں؟ ایف ڈی آئی کو تو آپ بھول ہی جائيں، مقامی سرمایہ کار سلامتی کی وجوہات سے ہچکچاہٹ محسوس کریں گے۔
یہ رجحان ملک کی زوال پذیر معیشت کے لئے اچھا نہیں ہے اور روزگار کے لئے نقصاندہ ہے"۔