نئی دہلی،24 اپریل (ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھا ہے اور آکسیجن کی فراہمی کے لئے تعاون مانگا ہے-
کجریوال نے چیف منسٹروں کو ایک خط میں لکھا ہے کہ دہلی میں میڈیکل آکسیجن تیار نہیں ہوتا اور نہ ہی یہاں پر میڈیکل آکسیجن کی فیکٹری ہے، ایسے میں آپس جو تعاون ہوسکتا ہے ضرور کیجئے- کیجروال نے کہا کہ حالانکہ مرکزی حکومت بھی دہلی کی مدد کررہی ہے لیکن کورونا کی سنگین اتنی ذیادہ ہے کہ سبھی دستیاب وسائل ناکافی ثابت ہورہے ہیں-