: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس میں اپنی صحت کی جانچ کے لیے اپنی عبوری ضمانت کی مدت میں یکم جون سے سات دن تک کی توسیع کرنے کی درخواست کی گئی ہے دہلی
ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم مسٹر کیجریوال نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد ان کا وزن سات کلو گرام کم ہو گیا ہےان کی کیٹون کی سطح بہت زیادہ ہے، جو کسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔