نئی دہلی، 1 نومبر (ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو مرکز کے ساتھ ساتھ تلنگانہ حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھرگے جی نے کہا کہ جب بھی بی جے پی پارلیمنٹ میں کوئی بل لاتی ہے تو ٹی آر ایس بی جے پی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اور اگر اپوزیشن کوئی مسئلہ اٹھاتی ہے تو ٹی آر ایس کے لوگ توجہ ہٹانے کے لئے کوئی اور مسئلہ اٹھانا شروع کردیتے ہیں۔ بی جے پی اور ٹی آر ایس مل کر کام کر رہے ہیں۔ غلط فہمی میں نہ رہیں، کیونکہ آپ کے وزیر اعلیٰ الیکشن سے پہلے ڈرامہ کرتے ہیں، مگر ڈائریکٹ لائن ہے نرنیدر مودی جی کے
ساتھ- یہاں یہ فون اٹھاتے ہیں ادھر مودی جی فون اٹھاتے ہیں- ایک سکنڈ نہیں لگتا- پھر مودی جی آپ کے وزیراعلی کو آرڈر دیتے ہیں، آج یہ کرناہے کل یہ کرنا ہے-
راہل گاندھی نے آگے کہا کہ میں اب مہینوں سے چل رہا ہوں، تلنگانہ میں مجھے سات دن ہوگئے، کسانوں سے مل رہا ہوں، مزدوروں سے بات کی ہے ہم نے، نوجوانوں سے بات کی، ہر دن سات سے آٹھ گھنٹے چلتے ہیں- پورا دن ہم تلنگانہ کے لوگوں کی آواز سنتے ہیں، ہم کچھ کہتے نہیں، زبان نہیں دیتے ہیں، کانگریس کے رہنما ہر دن عوام کی آواز سنتے ہیں، 7 سے 8 گھنٹے کے بعد ہم 15 سے 20 منٹ کے لیے اپنی بات رکھتے ہیں-