: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/9جون(ایجنسی) رمضان اور عید کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں میں افطار پارٹی دینے کی ایک روایت سی ہو گئی ہے۔ دراصل، ایسا کر کے یہ جماعتیں ایک خاص ووٹ بینک کو ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ تازہ ترین معاملہ تلنگانہ کا ہے، جہاں وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) نے سالانہ منعقد ہونے والی
افطار پارٹی میں 66 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، کئی سماجی تنظیموں نے کے سی آر کے اس فیصلے پر اپنی ناراضگی جتائی ہے۔ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل بھی داخل کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ کے سی آر کی دعوت افطار حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں 8 جون کو منعقد کی گئی تھی، اس میں وزیر اعلی، ان کی کابینہ کے ارکان کے علاوہ، شہر کی معروف شخصیات نے حصہ لیا-