اگر بی آر ایس اقتدار میں آتی ہے تو پہاڑی شریف میں بنے گا آئی ٹی پارک
حیدرآباد، 24 نومبر(ذرائع) بی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو کہا کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئی تو حکومت اقلیتی نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گی۔
مہیشورم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی 30 نومبر کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، کے
سی آر نے کہا کہ ان کی حکومت مسلمانوں اور ہندوؤں کو دو آنکھوں کی طرح دیکھتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ آج ہم پنشن دے رہے ہیں جو مسلمانوں کو بھی مل رہی ہے۔ ہم نے رہائشی اسکول کھولے ہیں جن میں مسلمان طلبہ بھی پڑھتے ہیں۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسلم نوجوانوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ان کے لیے حیدرآباد کے قریب ایک خصوصی آئی ٹی پارک قائم کر رہے ہیں۔ پہاڑی شریف کے قریب آئی ٹی پارک بنے گا،