the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:بی آرایس سربراہ اورسابق چیف منسٹر کےچندراشیکھرراونے کنٹونمنٹ ایم ایل اے لاسیہ نندیتا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ کارخانہ میں لاسیہ نندیتا کی رہائش گاہ پر پہنچے اورگہلائے عقیدت پیش کئے۔ بعدمیں کے سی آر نے سابق ایم ایل اے سائی انا کی اہلیہ لاسیہ نندیتا کی والدہ اور دیگر ارکان خاندان سے ملاقات کی۔
اس سے قبل لاسیہ نندیتا کی موت کی خبر سامنے آنے پر کے سی آر نے گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ ان کے انتقال پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سڑک حادثے میں لاسیہ نندیتا کیاچانک موت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ نندیتانے نہایت ہی چھوٹی عمر میں



بحیثیت رکن اسمبلی عوام کے دلوں میں گھربنالیاتھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی آر ایس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔کےسی آر نے ایم ایل اے کے اہل خانہ کے تئیں اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ ایم ایل اے لاسیہ نندیتا کی جمعہ کی صبح پٹن چیرو کے قریب او آر آر پر ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔انکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے میں کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ لاسیہ نندیتا کے والد سابق ایم ایل اے سائی اناکا گزشتہ سال اسی مہینے میں بیماری سے انتقال ہو گیا تھا۔ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں نندیتا کو کے سی آر کے سی آرکی جانب سے کنٹونمنٹ سیٹ دی گئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.