حیدرآباد/4اگست(اعتماد نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کے ساتھ ایس سی، ایس ٹی کے تحفظات سے متعلق بل کی مرکزی حکومت اور صدر جمہوریہ سے منظوری کے لیے وزیراعظم سے خصوصی دلچسپی لینےکی خواہش کی ہے، چیف منسٹر نے آج شام 4 بجے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، تقریبا ایک گھنٹہ تک ہوئی اس ملاقات کے دوران چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ سے متعلق 11 اہم موضوعات پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا-
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چندر شیکھر راؤ نے پی ایم سے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی نے بی سی، ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے تحفظات میں اضافہ کرتے ہوئے ایک بل منظور کیا تھا، اس بل کو مرکزی حکومت اور صدرجمہوریہ سے منظوری کے لیے دلچسپی دکھائیں- چیف منسٹر نے مذکورہ طبقات میں اضافہ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کے مقابلہ میں تلنگانہ ریاست میں پسماندہ طبقات کی آبادی زیادہ ہے، جس کے باعث ریاستی حکومت نے ان طبقات کے تحفظات میں اضافہ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے تحفظات بل کو منظوری دی ہے-