ذرائع:
کریم نگر:بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نےپھرایک بار سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کانگریس کےارکان اسمبلی کو خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور پارلیمنٹ انتخابات کے بعد کچھ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کریم نگر میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی سازشوں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ وہ حکومت کو پریشان کریں گے اور بی جے پی پر دباؤ ڈالیں گے۔بنڈی
سنجے نے کہاکہ کانگریس غلط فہمی کاشکار ہے کہ بی آرایس اور بی جے پی اندرونی طورپر متحد ہیں۔
بنڈی سنجے نے کہا کہ کے سی آر پرخصوصی نظررکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر کانگریس-بی جے پی سخت مقابلہ کرتی ہے تودرمیان میں ایک اورکے ابھرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کانگریس کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ انتخابات میں ضد نہ کرے۔ بنڈی سنجے نے واضح کیا کہ بی جے پی کی کامیابی سے ہی ریاست کو فنڈس حاصل ہوں گے اور ان کا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔