حیدرآباد،29مئی(اعتماد) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے جمعہ کےروز صبح 10 بجکر 50 منٹ پر کونڈاپوچماں ساگر کا افتتاح کیا-
دنیا کے انجینئرنگ کے شاہکار کالیشورم پروجیکٹ کے حصہ کے طورپر وزیراعلی کے چندرشیکھرراواس دن دریائے گوداوری کے پانی کو اونچی سطح پر اٹھانے کی شاندار تقریب میں شرکت کریں گے۔
دریائے گوداوری سے پانی کو لکشمی بیریج (میڈی گڈہ)کے مختلف مراحل سے لفٹ کرواتے ہوئے
کونڈا پوچماں ساگر ریزروائر میں پمپ کروایاجائے گاجس کی اونچائی 618میٹرس ہے۔
اس پر حیدرآباد سے ایم پی اور ایم آئی ایم پارٹی کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مبارکباد دیتے ہوئے ٹیوٹ کیا-
my
congratulations to @telangana CMO on inaugurating the kondapochamma Sagar
peroject. It is a big step towards ensuring reliable water supply for Telangana’s
households & farmers.