the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/19فروری(ایجنسی) طویل انتظار اورتجسس کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آج کابینہ میں توسیع کردی۔ 19فروری قمری کیلنڈر کے حساب سے مقدس دن مانا گیا ہے جس کی مناسبت سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ نئے وزراء کی حلف برداری11.30بجے دن ہوئی۔حیدرآباد کے راج بھون کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ مگر اہم تقریب میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے نئے وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد 12دسمبر کو چندرشیکھرراو نے واحد وزیر محمد محمودعلی کے ساتھ حلف لیا تھا۔ ریاستی کابینہ میں یہ توسیع تقریبا دو ماہ کے عرصہ کے بعد کی گئی ہے۔ یہ توسیع اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ 22فروری سے مقننہ کے بجٹ



سشن کا آغاز ہورہا ہے۔ اس دن 11.30بجے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو علم نجوم میں کافی یقین رکھتے ہیں ،اسی لئے مقدس تاریخ کے لئے انہوں نے انتظار کیا ۔


وزیراعلی نے اپنی پہلی کابینہ کے کئی افراد کو نئی کابینہ میں جگہ نہیں دی۔ دس وزراء اندراکرن ریڈی،ٹی سرینواس یادو،جگدیش ریڈی ،ای راجندر،سنگی ریڈی نرنجن ریڈی،کے ایشور،ای دیاکرراو،وی سرینواس گوڑ ، وی پرشانت ریڈی اور سی ملاریڈی نے تلگو زبان میں خدا کے نام پر حلف لیا۔ یہ کابینہ نئے اور پرانے چہروں کا امتزاج ہے۔ اس میں چار پرانے چہروں اندرا کرن ریڈی،ٹی سرینواس یادو،جگدیش ریڈی،ای راجندر کو جگہ دی گئی ہے جبکہ 6نئے چہروں میں سنگی ریڈی نرنجن ریڈی،کے ایشور،ای دیاکرراو،وی سرینواس گوڑ ، وی پرشانت ریڈی اور سی ملاریڈی شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.