: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/8جون(ایجنسی) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے آج (جمعہ 8جون) کو لال بہادراسٹیڈیم میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، افطار کا وقت ہوتے ہی چیف منسٹر نے سب سے پہلے بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر مجلس کو کھجور کھلاتے ہوئے افطار کروایا، دعوت افطار
میں ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ ارکان مقننہ و اعلی عہدیدار ، علما ومشائخ اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، افطار سے قبل چیف منسٹر نے اپنے خطاب میں ریاست میں اقلیتی بہبود کی اسکیمات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہبود کے لیے تلنگانہ میں جو خدمات انجام دی جارہی ہے اس کے لیے سارے ملک کی نگاہیں تلنگانہ پر ہے-