دہلی، 26 مئی (ذرائع) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ جلد ہی "قومی سطح پر تبدیلی" آئے گی اور چند مہینوں میں "سنسنی خیز خبریں" سامنے آئیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف تقریریں اور وعدے ہوئے ہیں لیکن ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، کسان، دلت اور آدیواسی ناخوش ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے سی آر 2024 کے قومی انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط محاذ بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔