نئی دہلی، 13 جون (ذرائع) دہلی میں کانگریس کے احتجاج کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے ساتھ دھکا مکی کی گئی-
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی پوچھ
تاچھ کے خلاف کانگریس کے مارچ کے دوران پیش آیا۔
کانگریس کا یہ جلوس صبح 10 بجے سے شروع ہونا تھا ، لیکن دہلی پولیس نے صبح ہی سے کانگریس قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا کام شروع کر دیا تھا۔ دہلی پولیس نے کانگریس کے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی۔