اسٹاک ہوم/5اکتوبر(ایجنسی) سال رواں کا ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد Kazuo Ishiguroبرطانوی ناول نگار کازوؤ ایشی گُورو کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایشی گُورو جاپان میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر باسٹھ برس ہے اور ان کا مشہور ترین ناول The Remains of the Day یا 146دن کی باقیات145 ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت میں نوبل کمیٹی کے جمعرات کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق اس برطانوی ادیب کے اب تک شائع ہونے والے آٹھ ناول ایک ایسی جذباتی قوت کا نتیجہ ہیں، جو انسانوں کے ان کے ارد گرد کی دنیا سے ظاہری رابطوں کے پیچھے موجود خالی پن کو تلاش کر لیتی ہے۔