نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووِند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم رمیش پوکھریال اور گورنر نے نئی ایجوکیشن پالیسی کو محض دستاویز نہیں بلکہ ملک کو بدلنے والی اور عوام کی امیدوں اور امنگوں کا اظہار کرنے والی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ’آتم نربھر بھارت‘ بنانے میں مدد ملے گی اور اس پالیسی سے نہ صرف ہندوستان دنیا میں علم کی عظیم طاقت بنے گا بلکہ عالمی برانڈ بھی بنے گا۔
صدر کووند نے نئی ایجوکیشن پالیسی پر
گورنر کے اجلاس کا آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی میں ملک کے عوام کی خصوصی کام کی ضرورتوں اور امیدوں کو پورا کرے گی۔ اسے نافذ کرنے میں گورنر کو اہم کردار ادا کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایجوکیشن پالیسی 250 لاکھ گرام پنچایتوں، 12,500 مقامی بلدیہ اور 675 اضلاع میں کافی غور و خوض کرنے کے بعد تیار ہوئی ہے اور اب ریاستوں کی یونیورسٹی کے چانسلر یعنی گورنر کو اسے نافذ کرنے میں اہم کردار نبھانا ہے۔