the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنئو۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ونے کٹیار نے اتر پردیش کے کاسگنج میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ کٹیار کے مطابق، کاسگنج میں تشدد پھیلانے کے پیچھے پاکستان حامیوں کا ہاتھ تھا۔ کٹیار نے کہا کہ چندن کا قتل پاکستان کے حامیوں نے ہی کیا ہے۔

منگل کے روز ونے کٹیار نے کہا، " کاسگنج تشدد بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے۔ ضلع میں اس سے پہلے کبھی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہوئی تھی۔ تمام کمیونٹی کے لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے۔ 26 جنوری کو پاکستان کی حمایت کرنے والے کچھ فسادیوں نے ترنگا کی توہین کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ماحول خراب ہوگیا۔ "

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار نے کہا، " کاسگنج میں



پاکستان پرست لوگ آ گئے ہیں، جو قومی پرچم کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ وہ 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔"

ونے کٹیار نے کاسگنج  معاملہ میں یوگی حکومت کی کارروائیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اب بھی زیادہ سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ایس آئی ٹی کا قیام کیا ہے۔ کوئی مجرم بچ نہیں پائے گا۔

دوسری طرف، سادھوی نرنجن جیوتی بھی نے کاسگنج معاملہ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ واقعہ بتاتا ہے کہ ملک مخالف عناصر ترنگا یاترا کو برداشت نہیں کر سکتے۔ یوپی حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے۔ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اس مسئلے میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.