نئی دہلی/18اپریل(ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں عصمت دری کی شکار بچی کی شناخت ظاہر کرنے والوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے اور کہا ہے کہ جس بھی میڈیا گھرانے نے کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری متاثرہ کی شناخت ظاہر کی ہے ان کو دس دس لاکھ روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جو اس معاملہ میں قصوروار پایا جائے گا اس کو چھ ماہ کی قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ عدالت اس معاملہ میں اگلی سماعت 25 اپریل کو کرے گی۔