نئی دہلی/19اپریل(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملہ میں جموں کے وکیلوں کے رویہ پر بارکونسل آف انڈیا(بی سی آئی) کوتین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا آج حکم دیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس معاملہ میں سماعت کےدوران بی سی آئی کو یہ حکم دیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں کٹھوعہ کےوکیلوں کے ذریعہ فردجرم دائر کرنے سے روکنے کی کوشش کی شکایت کے بعد ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت شروع کی ۔ کچھ وکیلوں نے جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کٹھوعہ ضلع کے وکلاکی ایسوسی ایشن کے رویہ پر سوال کھڑاکرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔