: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کٹھمنڈو/12مارچ(ایجنسی) نیپال کے کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ نمبر ایس 2 اے جی یو بامبارڈیر ڈاش 8کیو 400 ہوائی اڈہ پر اترتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ میں اب تک 50 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ بنگلہ دیشی مسافر طیارہ جب نیچے اتر رہا تھا تبھی
اس کا توازن بگڑ گیا اور اچانک اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور پھر یہ ائیرپورٹ کے پاس ایک فٹبال میدان میں جا گرا۔
حادثہ دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر ہوا۔ اس طیارہ میں 67 مسافر اور عملہ کے چار ارکان سمیت کل 71 مسافر سوار تھے۔ فوج کو بھی یہاں راحت اور بچاو کے کاموں میں لگا دیا گیا ہے۔ نیپالی میڈیا کے مطابق، اس حادثہ میں کم ازکم پچاس لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔