the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر ، 3 مارچ:- جموں وکشمیر کے میدانی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی شب سے بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔بالائی علاقوں بشمول عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔ تازہ بارشوں اور برف باری کے سبب ریاست بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ دن کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش یا برف باری کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا ‘خطہ میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارش اور برف باری کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہ سکتا ہے ۔ تاہم اتوار کے روز سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی’۔ سری نگر کے شمال میں 55 کلو میٹر کی دوری پر واقع عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں



قریب چار انچ تازہ برف کھڑی ہوگئی ہے ۔تازہ برف باری کے نتیجے میں گلمرگ میں موجود سیاحوں اور سکی کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ تازہ برف باری کا سلسلہ گذشتہ نصف شب کو شروع ہوا۔صبح کے وقت تک قریب چار انچ تازہ برف کھڑی ہوگئی۔ کٹھن موسمی حالات کے باوجود یہاں موجود سیاح اور دیگر لوگ سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔ سیاحوں میں بیشتر ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر کے جنوب میں قریب 100 کلو میٹر کی دوری پر واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 1.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.