the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جموں: جموں وکشمیر میں حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنوبی کشمیر کے ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر نے متنازع بیان دیتے ہوئے جنگجووں کو شہید اور ہمارے بھائی کہہ کر مخاطب کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی موت پر خوشی نہیں منانی چاہئے ۔ تاہم حکومت کی اتحادی پارٹی بی جے پی نے پی ڈی پی ممبر اسمبلی کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اعجاز میر نے قانون ساز اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جوکشمیر ی جنگجو شہید ہوئے ہیں ، وہ ہمارے اپنے بھائی ہیں ، ان میں سے کچھ نابالغ ہیں ، جو یہ جانتے بھی نہیں ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ اعجاز میر نے مزید کہا کہ ان کے مرنے پر ہمیں خوشی نہیں منانی چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم ان کے مرنے پر خوشی منائیں گے تو وہ ہماری اجتماعی ناکامی ہے۔

اعجاز میر نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جو



اہلکار شہید ہورہے ہیں، ہماری ان کے ساتھ بھی ہمدردی ہے، ہمیں سیکورٹی فورسیز کے شہید جوانوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی رکھنی چاہئے ۔ اسی طرح جنگجوؤں کے والدین کے ساتھ بھی۔

یہ پوچھے جانے پر کیا وہ بیان ووٹ بینک کے لئے دے رہے ہیں ، تو ان کا جواب تھا کہ مجھ اس وقت کسی ووٹ بینک کی ضرورت نہیں ہے۔ ابھی الیکشن کو تین سال ہیں۔ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ایک لاکھ لوگ مر گئے ہیں۔ جو کشمیری ہیں اور مرتے ہیں، وہ شہید ہوجاتے ہیں‘۔

ادھر بی جے پی ممبر اسمبلی ریویندر رینا نے اعجاز میر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ’جو دہشت گرد ہے، وہ دہشت گرد ہے، دہشت گرد کسی کا بھائی یا رشتہ دار نہیں ہوسکتا، جو بندوق اٹھاتا ہے، حیوانیت کرتا ہے اور بے گناہ لوگوں کا قتل کرتا ہے وہ کسی کا بھائی یا رشتہ دار نہیں ہوسکتا ، کشمیر میں جو ایک لاکھ لوگ مارے گئے ہیں، انہیں دہشت گردوں نے مارے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.