the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر ، 11 مئی (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر میں احتجاجیوں کی جانب سے ریل پٹریوں اور سگنل سسٹم کو پہنچائے گئے نقصان کی وجہ سے وادی میں میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ وادی میں ریل خدمات تین دنوں کی معطلی کے بعد بدھ کے روز بحال کی گئی تھیں۔
ریلوے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریل گاڑیوں پر پتھراؤ اور ریلوے ٹریکوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ اگر جاری رہا تو وادی میں ریل خدمات کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے معطل کیا جائے گا۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ ریل پٹریوں اور سگنل سسٹم کی مرمت کا کام جاری ہے۔ جوں ہی یہ کام مکمل ہوگا ریل خدمات کو بحال کردیا جائے



گا‘۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان والے حصے پر بدھ کے روز نہ صرف چلتی ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کیا بلکہ ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے بتایا جارہا ہے۔ کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ائریا منیجر ہری موہن نے گذشتہ روز یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقصان اتنا زیادہ ہے کہ مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریل گاڑیوں پر پتھراؤ اور ریلوے ٹریکوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو ہمیں مجبورا ریل خدمات کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کرنا پڑے گا کیونکہ کبھی کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 0845

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.