سری نگر، 27 نومبر :- کشمیر میں حراست میں لئے گئے مظاہرین کے خلاف علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بنا پر آج ریل خدمات روک دی گئیں۔
ریلوے
کے سینئر افسران نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس کی ہدایت کے بعد وادی کشمیر میں چلنے والی سبھی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔
اس برس اب تک 45 ویں بار جزوی اور مکمل طور پر ریل خدمات کو روکا گیا ہے۔