سرینگر، 2 مارچ :- وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی سرینگر-جموں قومی شاہراہ تودے گرنے کی وجہ سے آج ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
ٹریفک پولس کے ایک افسر نے یو این آئی
کو بتایا کہ دگڈول سمیت دیگر مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر-جموں قومی شاہراہ کو صبح سے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مشینیں اور ملازمین کو راستے سے مٹی اور پتھر ہٹانے کے کام میں لگایا ہے۔