سری نگر ، 23 اگست:- جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ سب جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بناء پر
ریاستی پولیس اور جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے گذشتہ شام سب جیل بارہمولہ میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران جیل میں مقید قیدیوں کے قبضے سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے گئے۔