كاس گنج : اترپردیش کے كاس گنج میں تشدد کے مبینہ کلیدی ملزم سلیم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ سلیم کو گزشتہ روز گرفتارکرلیا گيا تھا ۔ سلیم پرچندن گپتا کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی برآمد کرلیا گيا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پیوش شریواستو کے مطابق گرفتار ملزم سلیم سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس
نے اس کی نشاندہی پر كاس گنج کے باکنیر کے پاس جھاڑیوں سے طمنچہ برآمد کر لیا۔ اسی طمنچہ سے 26 جنوری کو ترنگا یاتر کے دوران فائرنگ کی گئی تھی۔
واضح ر ہے کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا یاترا کے دوران کوتوالی كاس گنج علاقے میں دو فرقےکے درمیان پتھراؤ اور فائرنگ ہوئی تھی۔ اس واقعہ میں گولی لگنے سے چندن گپتا سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ علاج کے دوران چندن گپتا کی موت ہو گئی تھی۔