سری نگر ، 14 اگست :- پاکستان میں 14 اگست کو 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات اور تعطیل کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ’کاروان امن‘بس کو پیر کے روز معطل کیا گیا ۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’ہمیں مظفر آباد سے ایک پیغام
موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ وہاں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس کے پیش نظر کاروان امن بس کو آج معطل کیا جائے‘۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کی انتظامیہ نے باہمی اتفاق رائے کے بعد بس سروس کو آج معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔