the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے ڈراوڈمنیترا كشگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کے انتقال پر آج گہرےدکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستانی سیاست کےاس قدآوررہنماکے انتقال سے ملک ایک عظیم شخصیت سےمحروم ہوگیا ہے۔
مسٹر کروناندھی کے بیٹے ایم کے اسٹالن کو لکھے خط میں محترمہ گاندھی نے کہا کہ اب انہیں مسٹر کروناندھی جیسا عظیم رہنما دوبارہ دیکھنےکونہیں ملےگا۔ ملک کو ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔

سابق کانگریس صدر نے مسٹر کروناندھی کوباپ جیسا بتایا اور کہا کہ انہوں نے پوری زندگی سماجی انصاف، غریبوں اور محروموں کو انصاف دلانے اور پسماندہ لوگوں کے مفادات کی جنگ لڑی۔ سماج میں سب کو برابر کا حق دلانے اور



كمزوروں کو آگے لانے کےلئے انہوں نے زندگی بھر جو لڑائی لڑی اس کے لئے صرف تمل ناڈو ہی نہیں بلکہ پورا ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ كلینار کا انتقال میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔ انہوں نے میرےتئیں جوہمدردی دکھائی اسے میں کبھی بھول نہیں سکتی۔ وہ میرے لئے باپ کی طرح تھے۔ میں مصیبت کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے پورے خاندان کےتئیں اظہار تعزیت کرتی ہوں۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی مسٹر اسٹالن کو خط لکھ کر مسٹر کروناندھی کے انتقال پر اظہارغم کیا اور کہا کہ مسٹر کروناندھی کا میرے تئیں خصوصی پیار تھا اس لئےجب بھی میں چنئی گیا تو میں نے ان کے پاس جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی۔انہوں ملک کی جو خدمت کی ہے اس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے بھی مسٹر اسٹالن کو خط لکھ کر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.