چنئی/8اگست(ایجنسی) تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کی آخری رسوم ادائیگی چنئی کے مشہور مرینا سمندرپر ہی ہوگا۔ مدراس ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ اس دوران راجا جی کے باہر بھگدڑ ہونے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 40 لوگں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ سنتے ہی راجا جی ہال کے باہر جمع ہزاروں ڈی ایم کے کارکنان میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ وہیں کروناندھی کے بیٹے اوران کے سیاسی وارث اسٹالن کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
دراصل اپنے لیڈرکے آخری دیدار کے لئے راجا جی ہال کے باہر پارٹی حامیوں کا بھاری ہجوم لگا رہا، جو کسی بھی طرح دیدار کرنے کے لئے بے قرار تھے۔ اس دوران پولیس کو بھیڑ پر قابوپانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
دوسری طرف ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ اسٹالن نے اس کے ساتھ کہا کہ پولیس ہمیں سیکورٹی دے یا نہیں، لیکن میں آپ کے پیر پکڑ کر گزارش اور اپیل کرتا ہوں کہ پرامن ماحول بنائے رکھتے ہوئے دھیرے دھیرے یہاں سے ہٹ جائیں۔