the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کرتار پور، 28نومبر (ایجنسی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت "پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج اور ملک کے سارے ادارے آج ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے اور ہندوستان اگر ایک قدم بڑھے گا تو وہ دو قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

مسٹر خان آج یہاں گردوارا دربار صاحب کو ہندوستان کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ہندوستان کی مرکزی وزیر ہرسمت کور بادل، ہردیپ سنگھ پوری، پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دیگر وفاقی وزرا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سرکاری عہدیدار اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے۔


text-align: start;">
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ جب بھی ہندوستان جاتے تھے کہ تو کہا جاتا تھا کہ پاکستانی کی سیاسی قیادت ایک طرف ہے لیکن فوج دوستی نہیں ہونے دے گی " لیکن آج میں یہ کہتا ہوں کہ بطور وزیرِاعظم، میری جماعت اور پورے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج، ہمارے سارے ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں، ہم ہندوستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ" ہمارا مسئلہ ایک ہے اور وہ کشمیر کا ہے، انسان چاند پر پہنچ چکا ہے تو کیا ہم اپنا ایک مسئلہ حل نہیں کرسکتے، اس کے لیے دونوں طرف ارادے والی قیادت چاہیے، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر ارادہ ہو تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔"انہوں نے جرمنی اور فرانس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے جنگیں لڑی ہیں لیکن اب یہ ایک ساتھ ہیں اور اب یہ ایک دوسرے سے جنگ لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.