نئی دہلی، 08 مارچ :- سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کومنی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن آرڈر کے خلاف راحت کے لئے دہلی ہائی کورٹ جانے کے لئے کہا ہے۔
كارتی نے آئی این ایكس میڈیا میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک معاملہ میں ای ڈی کے سمن
آرڈر کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے آج كارتی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالسٹر جنرل تشار مہتہ کی دلیلیں سننے کے بعد عرضی گذار کو راحت کے لئے دہلی ہائی کورٹ جانے کو کہا۔