نئی دہلی‘ 19جولائی (ایجنسی)کرناٹک میں جاری اقتدار کی جنگ آج ایک بار پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گئی۔
کرناٹک کانگریس نے عرضی دائر کرکے عدالت سے اس کے 17جولائی کے حکم پر وضاحت طلب کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے 17جولائی کے حکم کی وجہ سے پارٹی اپنے ممبران اسمبلی کو وہپ جاری کرنے کا حق خطر ے میں پڑ گیا ہے۔ یہ عرضی کرناٹک کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راو نے دائر کی ہے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی‘ جسٹس
دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ باغی ممبران اسمبلی کو اکثریت ثابت کرنے کی کارروائی میں شامل ہونے کے لئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے باغی ممبران اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے یا نہ لینے کی چھوٹ دی تھی۔
عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ بنچ کے حکم سے اپنے ممبران کو وہپ جاری کرنے کا سیاسی جماعت کا حق کمزور ہوا ہے۔ عرضی گذار نے عدالت میں اس حکم پر وضاحت جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔