بنگلورو۔کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کئی سیاسی پارٹیاں بن رہی ہیں۔اسی کڑی میں اگاڈی کے دن کرناٹک میں ایک نئی سیاسی پارٹی بنی ہے۔اس پارٹی کا نام ہے 'بھارت جن شکتی کانگریس'(بی جے سی)۔اپریل۔مئی مین ہونے والے اس چناؤ میں یہ پارٹی بی جے پی اور کانگریس کے خلاف لڑے گی۔
پارٹی کے بانی انوپما شینائے ایک متنازع سابق پولیس افسرہیں۔ڈپٹی ایس پی افسر رہ چکی شینائے کا دو سال پہلے سدا رمیا کی حکومت کے ساتھ من مٹاؤ کی خبریں
آئی تھیں۔محنت کے وزیر پی ٹی پرمیشور نائک کے خلاف پولیس افسر کے مبینہ فیس بک پوسٹ کو لیکر متنازع پید اہو گیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔
اب انوپما شینائے نے سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کا لانچ 12 ویں صدی کے سماج سدھارک باس ونا کے کے پیدائیشی مقام باگے وری میں کیا گیا۔پارٹی لانچ کے دوران صرف 20لوگ موجود تھے۔اس موقع پر انوپما شینائے نے کہا کہ ان کی پارٹی کرناٹک میں کانگریس کو ہارے گی۔