نئی دہلی، 24 جولائی (ایجنسی) کرناٹک میں كمارسوامي حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد دو باغی ممبران اسمبلی نے اپنی درخواست واپس لینے کی عدالت عظمیٰ سے اجازت مانگی، جس پر کل حکم جاری ہوگا۔
کرناٹک میں حکومت گرنے کے ساتھ ہی سیاسی بحران ختم ہونے کے بعد کرناٹک پرگیہ ونت جنتا پارٹی (كےپي جےپي) کے آر شنکر اور آزاد امیدوار ایچ ناگیش نے اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت کیلئے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی،
جس پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا’’ہم اس پر سینئر وکیل مکل روہتگی اور ابھیشیک منو سنگھوی کی موجودگی میں حکم سنائیں گے ۔ انہوں نے ہمارا بہت وقت لیا ہے‘‘۔
عدالت نے کہا’’ انہوں نے ہمارا کافی وقت لیا ہے اور ان کو عدالت کے سامنے پیش ہونے دیں‘‘۔عدالت کے اس تبصرہ کے بعد سماعت کل کے لئے ٹال دی گئی۔ دونوں باغی ممبران اسمبلی کی جانب سے مسٹر روہتگی اور اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کی جانب سے مسٹر سنگھوی نے جرح کی تھی۔