کرناٹک، 7 فروری (ذرائع) کرناٹک میں حجاب بمقابلہ زعفرانی اسکارف تنازعہ کے درمیان، دو کالجوں نے کسی بھی فرقہ وارانہ فساد سے بچنے کے لیے آج چھٹا کا اعلان کردیا، جبکہ ایک کالج نے حجاب پہنی طالبات کو الگ کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی۔
گیٹ کے باہر حجاب پہننے والی طالبات کے احتجاج کو لیکر اُڈپی ضلع کے کنڈاپور میں واقع گورنمنٹ جونیئر پی یو کالج
صبح لڑکیوں کو احاطہ میں آنے کی اجازت تو دے دی، لیکن انہیں اس پورے تنازعہ میں آئے بنا پڑھائے الگ کلاس میں بیٹھا دیا گیا-
کالج کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ گیٹ کے باہر بھیڑ ہٹانے کے لیے کیا گیا-
پرنسپل رام کرشنا جی جے نے زور دے کر کہا کہ طلباء حجاب اتارنے کے بعد ہی کلاس میں حصہ لے سکتے ہیں، لیکن خواتین اس بات پر بضد رہی کہ وہ کلاس میں پنا حجاب نہیں اتاریں گی-