نئی دہلی /بنگلورو/10مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندرمودی نے کانگریس کو دلت اور پسماندہ لوگوں کی مخالف بتاتے ہوئے آج کہا کہ وہ باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کے اعزاز میں کیا گیا ایک کام بھی نہیں گناسکتی ۔
مسٹر مودی نے "نمو ایپ"کےتوسط سے کرناٹک بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی )کےدرج فہرست ذاتوں ،قبائل ،دیگر پسماندہ طبقات مورچہ اور جھگی جھونپڑی سیل کے کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کہا،"کانگریس میں دلتوں
اورپسماندہ طبقات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔باباصاحب کےساتھ اس نے جیسا برتاؤ کیا ،اس سے پتہ چلتاہے کہ انکےتئیں کانگریس میں کوئی عزت نہیں ہے ۔کیا کانگریس باباصاحب کے اعزاز میں کئے گئے ایک بھی کام کو گناسکتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا،"یہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں باباصاحب کی زندگی سے جڑے پانچ اہم مقامات کو پنچ تیرتھ کی شکل میں فروغ دینے کا موقع ملا۔آج ہم سبھی عظیم سادھو سنتوں سے تحریک لیکر باباصاحب کے مضبوط اور خوشحال ملک کے خوابوں کو پوراکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔