کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاست میں گہما گہمی کا ماحول ہے۔آج سدا رمیا کے 25 کانگریس لیڈر جے ڈی ایس میں شامل ہو گئے ۔وہیں دوسری جانب دو جے ڈی ایس ،ایک کانگریس اور ایک آزاد ممبر اسمبلی جلد ہی بی جے پی جوائن کر سکتے ہیں۔کر ناٹک دورے کے پہلے دن کانگریس صدر راہل گاندھی یدیو رپا کے گڑھ شموگا میں ملاقات کریں گے۔
اس کے بعد راہل گاندھی تنکر کیلئے روانہ ہوں گے۔جہاں سدھ گنگا مٹھ پر ایک ہزار ایک لنگایت کمیونٹی کے لوگ سنت شو کمار سوامی سے ملاقات کریں گے۔کانگریس صدر کرناٹک کے تقریبا
70فیصد اضلاع میں جا چکے اور 2000کلو میٹر کا سفر کر چکے ہیں۔
سی ایم سدا رمیا کے انتخابی حلقہ چامنڈیشوری سے 25 کانگریس لیڈر جے ڈی ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وہ سدارمیا کو شکست دیں گے۔اسی دوران لنگایت مسئلے پر بات کرنے پر اننت کمار نے کہا کہ "یہ کانگریس کا انتخابی پروپیگنڈہ ہے۔اس سے پہلے کانگریس نے کبھی اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔2013 میں جب یو پی اے کی حکومت تھی تب کانگریس نے ہی لنگایت کو مخصوص درجہ سینےسے انکار کر دیا تھا۔انتخابات کیلئے کانگریس نے یو ٹرن لے لیا ہے"َ۔