: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرناٹک، 12 مئی (ذرائع) کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج ہفتہ کو جاری کیے جائیں گے۔ اس کے لیے صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ کرناٹک انتخابی نتائج کے بیشتر ایگزٹ پولز میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان نہیں بتایا گیا ہے۔ بیشتر ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واحد سب سے بڑی پارٹی کے
طور پر ابھرتی ہوئی دکھائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے دوسرے نمبر پر آنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ایگزٹ پول میں جے ڈی ایس 'کنگ میکر' کے کردار میں نظر آرہی ہے۔ تاہم بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک انتخابات میں انہیں واضح اکثریت ملے گی۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی-