the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بنگلور، 9 جولائی (ایجنسی) کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر آئین کے مطابق کرناٹک میں تشکیل شدہ مخلوط حکومت کو گرانے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے منگل کو یہا ں دھرنا دیا۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدھا رمیا اور کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈورو، ریاستی کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین ایشور كھانڈرے نے دھرنے کی قیادت کی ۔ دھرنے میں پیر کو استعفی دینے والے ریاستی وزیر اور پارٹی سے منسلک دیگر لوگ شامل ہوئے ۔ مسٹرسدھیا رمیا نے کہا کہ وہ اسمبلی چیرمین کے آ ر رمیش



کمار سے ملیں گے اور باغی اراکین اسمبلی کو دل بدل کی روک تھام قانون کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کریں گے کیونکہ ان اراکین اسمبلی نے پارٹی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے ۔ ان اراکین اسمبلی نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد استعفی دے دیے ہیں ۔ دھرنے پر لیڈروں نے الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے کہ بی جے پی انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ان کے ذریعے حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی کو استعفیٰ دینے کے لئے دباؤڈال رہی ہے ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.