: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلورو، 27 مئی (ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نو تشکیل شدہ ریاستی حکومت میں زیادہ تر اہم وزارتیں اپنے پاس رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خزانہ، کابینہ کے معاملات، بیوروکریسی اور انٹیلی جنس سے متعلق معاملات خود دیکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نائب
وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو محکمہ آبپاشی اور بنگلورو ترقیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نئی کابینہ کی توسیع کے ساتھ 24 وزراء نے ہفتہ کو راج بھون میں حلف لیا، جس سے کانگریس حکومت میں وزراء کی کل تعداد 34 ہو گئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے حلف لیا تھا۔